موٹر سائیکل کے سلنسر نکال کر لوگوں کیلئے مشکلات
تازہ ترین : 1

موٹر سائیکل کے سلنسر نکال کر لوگوں کیلئے مشکلات

سرگودھا(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 12 اگست۔2016ء ) یوم آزادی کی آمد کیساتھ ہی نوجوانوں کی اکثریت نے موٹر سائیکل کے سلنسر نکال کر لوگوں کیلئے مشکلات پیدا کردی ہیں نوجوانوں کی اکثریت موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر مختلف علاقوں میں بغیر سلنسر کے موٹر سائیکل چلاتی ہے جس سے لوگوں کو دشواری کا سامنا ہے جبکہ بعض نے موٹر سائیکلوں میں پٹاخے بھی فٹ کئے ہیں جو چابی کو گھمانے سے خوفناک آوازار نکالتے ہیں جبکہ سٹینڈ کو سڑک پر رگڑنے سے چنگاریاں پیدا ہوتی ہیں اس کے علاوہ ون ویلنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے دوسری طرف ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے منچلے نوجوانوں کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ون ویلنگ کرنیوالوں کا ٹھکانہ حوالات ہوگا۔

وقت اشاعت : 12/08/2016 - 19:02:59

اپنی رائے کا اظہار کریں