پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے ..
تازہ ترین : 1

پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا

صدر ممنون حسین کی و آزاد جموں و کشمیرکے صدر سردار یعقوب سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست ۔2016ء)صدر مملکت ممنون حسین نے اس عزم کو دہرایا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔ وہ جمعہ کو آزاد جموں و کشمیرکے صدر سردارمحمد یعقوب سے ایوان صدر میں ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔

صدر ممنون حسین نے آزادکشمیر میں حالیہ انتخابات کے کامیاب انعقاد اور پرامن اقتدار کی منتقلی پر اطمینان کا اظہار کیا۔صدرمملکت نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب عوامی نمائندے عوام کی خدمت اوران کے مسائل کے حل کی کوشش کریں گے۔صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب نے صدر مملکت ممنون حسین کو آزاد کشمیر کی مجموعی صورت حال سے آگاہ کیا اور کشمیر کے معاملات میں دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

وقت اشاعت : 12/08/2016 - 19:00:42

اپنی رائے کا اظہار کریں