سیلاب متاثرین کی مددکرناہم سب کی ذمہ داری ہے

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 12 اگست 2016 18:58

لکی مروت(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 12 اگست۔2016ء )،صوبائی حکومت بھی سیلاب متاثرین کوتنہانہیں چھوڑی ہوگی،عوام بھی برساتی نالوں پرتعمیرات سے گریزکریں تاکہ نقصانات سے بچاجاسکے،ان خیالات کااظہارپاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنماڈاکٹراقبال مروت نے گاؤں کیچی قمرمیں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

سیلاب متاثرین کے لئے یہ سامان لکی مروت کی مخیرشخصیت ملک احسان پرویزسیدخیل کی طرف سے فراہم کیاگیاتھا۔گزشتہ روزلکی مروت کے گاؤں کیچی کمرمیں بارش نے تباہی مچائی تھی ،اورچھ گھرمکمل جبکہ پچاس گھرجزوی طورپرمتاثرہوئے تھے۔انہوں نے مزیدکہاکہ سیلاب متاثرین کی مددکرناحکومت کے ساتھ ساتھ ہماری بھی ذمہ داری ہے ،اس لئے جوہمارے بس میں تھاوہ مددہم نے کی ہے جبکہ مزیدامدادکیلئے صوبائی حکومت سے خصوصی اپیل کریں گے کہ وہ سیلاب متاثرین کی بھرپورمالی مددکرے۔