چوری کی کوشش ناکام

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 12 اگست 2016 18:58

کسووال چیچہ وطنی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 12 اگست۔2016ء ) چوری کی کوشش ناکام بنا دی ، چوروں کی فائرنگ سے زخمی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گزشتہ رات ایک بجے کے قریب نواحی گاؤں 8چودہ ایل جنوبی میں 4نامعلوم مسلح افراد چوری کی نیت سے داخل ہوئے جنہیں دیکھ کر پہرہ داروں نے شورواویلا کیا۔ شور کی آواز سن کر اہل دیہہ کے 35سالہ رانا سلطان منج نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چور کو قابو کر لیا جس پر اس کے ساتھیوں نے رانا سلطان کی ٹانگ میں گولی مار کر شدید زخمی کر دیا اور اپنے ساتھی کو چھڑا کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ زخمی رانا سلطان منج کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال پہنچا دیا گیا ہے۔