ایس ایس آئی سی میں 875ملا زمین بھر تی کر کے ادا ر ے کے اخرا جا ت کو حد سے زیا دہ بڑ ھا دیا گیا،منظور وسان
جمعہ 12 اگست 2016 18:24
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) وزیر صنعت و تجا ر ت سندھ منظو ر حسین وسا ن نے جمعہ کو اپنے دفتر میں مختلف ما تحت محکموں کے اجلا س کے بعد میڈیا کے نما ئندو ں سے با ت کر تے ہو ئے کہا کہ سندھ اسما ل انڈسٹریز کا رپو ریشن (SSIC) میں کل 328ملا زمین کی منظو ر شدہ تعدا د کے بر عکس 875ملا زمین بھر تی کر کے ادا ر ے کے اخرا جا ت کو حد سے زیا دہ بڑ ھا دیا گیا ۔
اب صو ر تحا ل یہ ہے کہ ملا زمین کو گیا ر ہ ما ہ سے تنخوا ہ نہیں ملی ۔گنجا ئش سے زیا دہ ملا زمین کو تنخواہ ہیں نہیں دے سکتے تو انہیں بھر تی کر نے کا کیا جوا ز ہے ؟تحقیقا ت کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے ۔اسی طر ح سا ئٹ لمیٹڈ کرا چی میں منظور شدہ ملا زمین کی تعدا د سے تقریباََ 700زا ئد ملا زمین بھر تی کئے گئے ۔(جاری ہے)
سا تھ ہی ساتھ رفا عی پلا ٹو ں میں چا ئنا کٹنگ کر کے من پسند افرا د کو دئے گئے ۔
ان تما م معا ملا ت کی تحقیقا ت جا ر ی ہیں سائٹ لمیٹڈ کرا چی کے بینک ڈپا زٹس ختم ہو جا نے کہ تحقیقا ت کرا نے کا حکم دیا ہے ۔منظو ر حسین وسان نے کہا ہے کہ بد عنوا نی نہیں ہو نے دو ں گا اور بد عنوا نی کے کیسز نیب اور اینٹی کرپشن کو بھیجے جا ئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آج کے اجلا س میں انہیں بتا یا گیا کہ سندھ اسما ل انڈسٹریز کا ر پو ریشن کے بدین ،ہا لہ ،سیہون اور رو ہڑی میں ہزا ر گز اور پا نچ سو گز کے متعدد انڈسٹریل پلا ٹس پر تجا وزا ت قا ئم ہیں ۔ان سب معا ملا ت میں غفلت اور کو تا ہی بر تنے والو ں اور قبضہ مافیا کے خلا ف کا روائی کی جا ئے گی ۔ صوبا ئی وزیر صنعت و تجا ر ت منظو ر حسین وسا ن نے کہا کہ سندھ اسما ل انڈسٹریز کے سر پلس ملا زمین کے مسئلے کے حل کے لئے ادا ر ے کی مزدور یو نین کے نما ئندو ں کو بھی بلا یا ہے تا کہ مسئلے کا حل ڈھو نڈا جا ئے ۔انہو ں نے کہا کہ سر پلس ملا زمین بھر تی کر نے والوں نے ادارہ اور ملا زمین دو نو ں کے لئے پر یشا نیا ں کھڑ ی کی ہیں ۔منظو ر حسین وسان نے کہا کہ سندھ اسما ل انڈسٹریز کی کا ر کر دگی کو مو ثر کر نے اور صو بے میں چھو ٹی صنعتو ں کی حو صلہ افزائی کے لئے سپر ہا ئی وے کرا چی ،گھگر پھا ٹک ،حیدر آبا د ،سکھر ،لا ڑ کا نہ اور دیگر بڑ ے شہرو ں میں کا ٹج انڈسٹری کے پلا ٹس مہیا کئے جا ئیں گے ۔اس سے قبل صوبا ئی وزیر کو سندھ پرنٹنگ اینڈ انڈسٹری ڈپا ر ٹمنٹ اور ڈا ئریکٹو ریٹ آف انڈسٹریز سندھ کے افسرا ن نے بھی بریفنگ میں اپنے اپنے محکمو ں کی کا ر کر دگی اور مسائل سے آگا ہ کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.