سانحہ کوئٹہ نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا ،سندھ حکومت مشکل گھڑی میں بلوچستان حکومت اور عوام کے ساتھ ہے ، سید ناصر حسین شاہ
جمعہ 12 اگست 2016 18:06
کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماسید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ نے پورے ملک کی عوام کو سوگوار کر دیا ہے،سندھ حکومت اس مشکل گھڑی میں بلوچستان حکومت اور عوام کے ساتھ ہے ہر ممکن تعاون کریں گے ،شہدا کے لواحقین کی امداد کے لیئے بھی بھرپور مددکی جائے گی، کراچی منتقل کیئے گئے زخمیوں کے علاج معالجے کے تمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کریگی ،شہدا کے بچوں کی سندھ کے اعلی تعلیمی اداروں میں تعلیم کے لیئے بھی تعاون کرینگیا ن خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ کوئٹہ کے موقع پرصحافیوں سیگفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی کوا?رڈینیشن کمیٹی کے رکن سردار سربلند خان جوگیزئی بھی موجود تھیسید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ ملکی تاریخ کا المناک واقع ہے، سانحہ کوئٹہ کے جو زخمی کراچی منتقل کیئے گئے ہیں انکے علاج معالجے کے تمام اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی،شہدا کے بچوں کی سندھ میں اعلی تعلیم کے لیئے بھی سندھ حکومت تعاون کرے گی،دہشت گردبزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلہ پست نہیں کرسکتے،دہشت گرد اب ا?خری سانسیں لے رہے ہیں اور بے گناہ اور معصوم لوگوں کو نشانہ بناکر اپنے عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں جو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے، سید ناصر حسین شاہ نے سانحہ کوئٹہ کو انتہائی بہیمانہ اور ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بے گناہ اور معصوم انسانی جانوں کا قتل دین اسلام اور مہذب معاشروں میں انتہائی قابل نفرت عمل ہے انہوں نیکہا کہ سانحہ کوئٹہ کے جوزخمی کراچی منتقل کیئے گئے ہیں انکے تمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی ،جبکہ شہدا کے جو بچے سندھ میں اعلی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں انکے اخراجات بھی برداشت کیئے جائیں گیصوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت اس مشکل گھڑی میں بلوچستان کی عوام اور حکومت کے ساتھ ہے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا شہدا کے لواحقین کی امداد کے لیئیبھی سندھ حکومت بلوچستان حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ نے پورے ملک کی عوام کو سوگوار کردیا ہے دہشت گرد ان کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے ا?خری دہشتگرد کے خاتمے تک ان کا پیچھا جاری رہے گا، دہشت گردوں کا کوئی دین مذہب نہیں ہوتا بے گناہ انسانوں کو نشانہ بنانا افسوسناک بعدازا ں انہوں نیشہدا کے لیئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیئے دعا کی قبل ازیں انہوں نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
-
پاک انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو2024 کا انعقاد30 اپریل اور یکم مئی 2024 کو پشاور میں ہوگا، ایڈیشنل سیکریٹری لائیو سٹاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.