سندھ ہائی کورٹ نے ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ..
تازہ ترین : 1

سندھ ہائی کورٹ نے ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت 15اگست تک ملتوی کردی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست ۔2016ء)سندھ ہائی کورٹ نے ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت 15اگست تک ملتوی کردی ہے ۔جمعہ کو جسٹس اقبال کلہوڑو پر مشتمل بینچ نے جعلی ڈگری کیس میں ملوث ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ اور دیگر درخواست ضمانت کی سماعت کی ۔دوران سماعت سرکاری وکیل نے کہا کہ ہمیں اب تک کاپیاں فراہم نہیں کی گئی ہیں ،جس پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کی جانب سے ان کو کاپیاں فراہم کردی گئیں ۔عدالت نے درخواست ضمانت کی 15اگست تک ملتوی کردی ہے ۔

وقت اشاعت : 12/08/2016 - 18:04:52

اپنی رائے کا اظہار کریں