پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے آؤٹ آف سکول بچوں پر تعلیم کے دروازے کھولے ہیں‘ ایم ڈی پیف

پارٹنر سکولوں کے تعلیمی معیار کا جائزہ لینے کی غر ض سے بہترین پیرامیٹر ز متعین کیے گئے ہیں ‘ طارق محمود

جمعہ 12 اگست 2016 17:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعلیمی منصوبوں سے آؤٹ آف سکول بچوں کو سکول واپس لانے میں خصوصی مدد ملی ہے، اس طر ح تعلیم تک رسائی ممکن ہونے سے والدین کو یہ احسا س ہوا ہے کہ تعلیم بوجھ نہیں۔ یہ بات ایم ڈی پیف طارق محمود نے اپنے دفتر میں منعقدہ ہفتہ وار اجلا س سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔

اجلاس میں ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹرز،پروگرام ڈائریکٹرز اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں غریب بچوں کی سہولت کے لیے شروع کردہ مفت تعلیم کے منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے طارق محمود نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے تعلیمی شعبہ میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھے ہیں، اس فاؤنڈیشن کے تعلیمی منصوبے ضرورت مند بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس طرح غربت اور سماجی و معاشی مسائل کا شکارلڑکیوں کو یہ حوصلہ ملا ہے کہ وہ تعلیم کے ذریعے زندگی کی دوڑ میں آگے بڑھ سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹنر سکولوں کے تعلیمی معیار کا جائزہ لینے کی غر ض سے سالانہ بنیادوں پر منعقد ہونے والے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کی شفافیت کو بر قرار رکھنے کے لیے بہترین پیرامیٹر ز متعین کیے گئے ہیں ۔ اسی طرح ادارہ جاتی اہداف کے بروقت حصول کے ساتھ ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے کہ پارٹنر سکولوں میں طالب علموں کو بہترین ماحول ملے تا کہ وہ اطمینان قلب کے ساتھ تعلیم جاری رکھ سکیں۔پروگرام ڈائریکٹرز نے اجلاس کو مختلف تعلیمی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :