سانحہ کوئٹہ نے عوام کو سوگوار کر دیا ہے،سندھ حکومت مشکل گھڑی میں بلوچستان حکومت ،عوام کیساتھ ہے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید ناصر حسین شاہ

جمعہ 12 اگست 2016 17:41

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماسید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ نے پورے ملک کی عوام کو سوگوار کر دیا ہے،سندھ حکومت اس مشکل گھڑی میں بلوچستان حکومت اور عوام کے ساتھ ہے ہر ممکن تعاون کریں گے ،شہدا کے لواحقین کی امداد کے لیئے بھی بھرپور مددکی جائے گی، کراچی منتقل کیئے گئے زخمیوں کے علاج معالجے کے تمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کریگی ،شہدا کے بچوں کی سندھ کے اعلی تعلیمی اداروں میں تعلیم کے لیئے بھی تعاون کرینگیا ن خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ کوئٹہ کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی کوارڈینیشن کمیٹی کے رکن سردار سربلند خان جوگیزئی بھی موجود تھے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ ملکی تاریخ کا المناک واقع ہے، سانحہ کوئٹہ کے جو زخمی کراچی منتقل کیئے گئے ہیں انکے علاج معالجے کے تمام اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی،شہدا کے بچوں کی سندھ میں اعلی تعلیم کے لیئے بھی سندھ حکومت تعاون کرے گی،دہشت گردبزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلہ پست نہیں کرسکتے،دہشت گرد اب آخری سانسیں لے رہے ہیں اور بے گناہ اور معصوم لوگوں کو نشانہ بناکر اپنے عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں جو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے، سید ناصر حسین شاہ نے سانحہ کوئٹہ کو انتہائی بہیمانہ اور ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بے گناہ اور معصوم انسانی جانوں کا قتل دین اسلام اور مہذب معاشروں میں انتہائی قابل نفرت عمل ہے انہوں نیکہا کہ سانحہ کوئٹہ کے جوزخمی کراچی منتقل کیئے گئے ہیں انکے تمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی ،جبکہ شہدا کے جو بچے سندھ میں اعلی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں انکے اخراجات بھی برداشت کیئے جائیں گیصوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت اس مشکل گھڑی میں بلوچستان کی عوام اور حکومت کے ساتھ ہے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا شہدا کے لواحقین کی امداد کے لیئیبھی سندھ حکومت بلوچستان حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ نے پورے ملک کی عوام کو سوگوار کردیا ہے دہشت گرد ان کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ان کا پیچھا جاری رہے گا، دہشت گردوں کا کوئی دین مذہب نہیں ہوتا بے گناہ انسانوں کو نشانہ بنانا افسوسناک بعدازا ں انہوں نیشہدا کے لیئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیئے دعا کی قبل ازیں انہوں نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔

متعلقہ عنوان :