دہشتگردی کے خطرہ کے پیش نظر یوم آزادی پر اسلام آباد انتظامیہ کا موبائل فون سروس بند رکھنے کافیصلہ

جمعہ 12 اگست 2016 17:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) دہشتگردی کے خطرہ کے پیش نظر یوم آزادی پر اسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں موبائل فون سروس بند رکھنے کافیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی انتظامیہ کی جانب سے وزارت داخلہ کو سمری بھجوائی گئی تھی جس میں 14اگست کو اسلام آباد میں صبح 6بجے سے دن12بجے تک موبائل فون سروس بند رکھنے کی تجویز دی گئی ۔ موبائل فون سروس بند رکھنے کی تجویز یوم آزادی پر دہشتگردی خطرات کے پیش نظر بھجوائی گئی ،وزارت داخلہ نے تجویزکی منظوری دیتے ہوئے پی ٹی اے کو بھی آگاہ کردیا ہے۔