عدالت نے لال حویلی پر جشن آزادی کی ریلی اور جلسے کی اجازت دیدی ہے ٗشیخ رشید احمد

جمعہ 12 اگست 2016 17:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدالت نے لال حویلی پر جشن آزادی کی ریلی اور جلسے کی اجازت دیدی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ 40 برسوں سے لال حویلی پر جشن آزادی منا رہے ہیں تاہم گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جشن آزادی کی ریلی پر پابندی لگا دی جس کے خلاف عدالت میں گئے اور عدالت نے ہمارے حق میں فیصلہ دے کر جشن آزادی کی ریلی اور جلسے کی اجازت دیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان پر چار مرتبہ حملے کیے گئے اورکبھی پرچہ درج نہیں کروایا مگر اس مرتبہ ریلی پر فائرنگ کی گئی یا تشدد کا واقعہ سامنے آیا تو اس کا پرچہ درج کراؤں گا۔

متعلقہ عنوان :