عدالت نے غیر قانونی طورپر پاکستان آنے والی امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

بیرٹ نے ہیوسٹن میں جھوٹ بول کر ویزہ لیا ٗ تفتیشی افسر

جمعہ 12 اگست 2016 17:28

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے غیر قانونی طورپر پاکستان آنے والی امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ تفتیشی افسر نے کہا کہ بیرٹ نیہیوسٹن سے جھوٹ بول کر ویزہ لیا۔ جمعہ کو جاسوسی کے الزام میں بلیک لسٹ ہو کر گرفتار ہونے والے امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو 6 دن کے جسمانی ریمانڈ کے بعد راولپنڈی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

مقدمہ کی سماعت درجہ اول کے مجسٹریٹ نوید اقبال تارڑ نے کی۔ملزم کے وکیل راجہ نذیر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم کا ویزہ قانونی ہے ٗ اس پر فارن ایکٹ کی دفعہ نہیں بنتی کیونکہ ویزہ 2020 تک کارآمد ہے ٗ6دن جسمانی ریمانڈ کے باوجود کوئی ثبوت سامنے نہیں آسکا لہذا ملزم کا کیس خارج کیا جائے ٗ ملزم میتھیو بیرٹ نے عدالت کو بتایا کہ اگر وہ بلیک لسٹ ہوتا تو قونصل خانے سے کلیئر ہو کر پاکستان کیسے آیا؟بلیک لسٹ ہوتا تو ہوسٹن میں ہی پکڑا جاتا۔

(جاری ہے)

ایف آئی کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ اس بابت بھی تفتیش کی جارہی ہے کہ ملزم کو ویزا کیسے جاری ہوا اس سلسلے میں ہیوسٹن ایمبسی سے بھی رابطہ کر لیا ہے شک ہے کہ ملزم نے ہیوسٹن ایمبیسی سے ویزا حاصل کرنے کے لئے غلط بیانی سے کام لیا ہوگاعدالت نے تفتیشی آفیسر کو ہیوسٹن ایمبیسی کے اہلکاروں سے رابطہ کرنے تک ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :