دہشت گردی کے خاتمہ اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے ٗشفقت محمود

بچوں کا اغواء تکلیف دہ عمل ہے، وفاقی اورصوبائی حکومتوں کو اس مسئلہ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ٗ گفتگو

جمعہ 12 اگست 2016 17:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد ضروری ہے ، دہشت گردی کے خاتمہ اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے ٗ بچوں کا اغواء تکلیف دہ عمل ہے، وفاقی اورصوبائی حکومتوں کو اس مسئلہ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام بیس نکات پر عمل درآمد کرانا چاہیے کیونکہ تمام نکات پر عمل درآمد نہ کرنے سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کا اغواء تکلیف دہ عمل ہے، وفاقی اورصوبائی حکومتوں کو اس مسئلہ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 14اگست تجدید عہد کا دن ہے، ملکی ترقی کے لئے نوجوانوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :