اوول ٹیسٹ ، کھانے کے وقفے پر پاکستان نے 2وکٹیں کھو کر 97رنز بنا لیے

جمعہ 12 اگست 2016 17:05

اوول ٹیسٹ ، کھانے کے وقفے پر پاکستان نے 2وکٹیں کھو کر 97رنز بنا لیے

اوول(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اگست۔2016ء )اوول ٹیسٹ کے دوسرے روز کھانے کے وقفے پر پاکستان نے 2وکٹیں کھو کر 97رنز بنا لیے ہیں ۔ دوسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو یاسر شاہ نے اظہر علی کے ساتھ ملکر سکور آگے بڑھانا شروع کیا ، لیگ سپنر 26رنز بناکر جو روٹ کی گیند پر پوویلین لوٹے ۔

(جاری ہے)

اسد شفیق اور اظہر علی نے انگلینڈ کو مزید کوئی وکٹ نہ لینے دی اور پاکستان نے کھانے کے وقفے پر 2وکٹیں کھو کر 97رنز بنالیے۔ اسد شفیق 24اور اظہر علی 36رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں ۔ انگلینڈ کے لیے براڈ اور فن نے ایک ، ایک وکٹ لی ۔