ساہیوال پاکپتن روڈ پر ڈاکوؤں نے بیویاری سے موٹر سائیکل چھین لی ،مزاحمت پر زمیندار ..
تازہ ترین : 1

ساہیوال پاکپتن روڈ پر ڈاکوؤں نے بیویاری سے موٹر سائیکل چھین لی ،مزاحمت پر زمیندار کو گولیاں مار دیں

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست ۔2016ء)یہاں نواح میں ڈاکوؤں نے ایک بیوپاری سے موٹر سائیکل چھین لی اور مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سلطان محمود گولیاں لگنے سے شدید زخمی جسے سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک ہے۔ساہیوال پاکپتن روڈ پر موڑ 9-98ایل کے قریب ایک بیوپار ی مقصود احمد کھرل سے دو ڈاکوؤں نے پستول دیکھا کر اس کی موٹر سائیکل نمبر 2998ایس ایل ایل چھین لی بیوپاری چک 87ڈی سے اپنے چک لکا ں والاجا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے لوٹ لیا جبکہ چک 14-8ایل میں ایک زمیندار سلطان محمود کے گھر داخل ہو کر تین ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی تو مزاحمت پر ڈاکوؤں نے سلطان محمود کو گولیاں ماردیں جسے شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال ساہیوا ل پہنچا دیا گیا ہے۔

پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر ڈکیتی کی دونوں وارداتوں کی تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ڈاکوؤں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا۔
وقت اشاعت : 12/08/2016 - 17:01:46

اپنی رائے کا اظہار کریں