فاٹااصلاحات پرسفاشات مرتب کرلی گئی ہیں

سفارشات آئندہ ہفتے وزیراعظم کو پیش کی جائینگی،سفارشات پرمبنی رپورٹ قبائلی عمائدین کی مکمل مشاورت کے ساتھ تیارکی گئی ہے،فاٹا اصلاحات کیلئے سفارشات سرتاج عزیز کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے تیارکی ہیں۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 12 اگست 2016 17:01

فاٹااصلاحات پرسفاشات مرتب کرلی گئی ہیں

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اگست2016ء) :وزیراعظم کے مشیرخارجہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں کمیٹی نے فاٹااصلاحات پر سفاشات مرتب کرلی گئی ہیں،سفارشات آئندہ ہفتے وزیراعظم کو پیش کی جائینگی،سفارشات پر مبنی رپورٹ قبائلی عمائدین کی مکمل مشاورت کے ساتھ تیار کی گئی ہے،فاٹا اصلاحات کیلئے سفارشات سرتاج عزیز کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے تیارکی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فاٹا اصلاحات کیلئے سفارشات پر مبنی رپورٹ مکمل مشاورت کے ساتھ تیار کی گئی ہے۔سرتاج عزیز نے فاٹا اصلاحات مرتب کرنے کیلئے فاٹا کمیٹی کے ہمراہ وہاں‌کے کئی دورے کیے۔جبکہ فاٹا اصلاحات کمیٹی نے فاٹا کے عمائدین سے مشاورت بھی کی ہے۔کمیٹی میں وزیراعظم کے مشیرخارجہ امورسرتاج عزیز،مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ،وزیرقانون زاہد حامد،وفاقی وزیرعبدالقادر بلوچ شامل تھے۔