حکومت پنجاب کی طرف سے شہید ریسکیو ر کی بیوہ کو 12لاکھ کی فوری امداد کا چیک دیا گیا

جمعہ 12 اگست 2016 17:01

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کی ہدایت پر مشیر زیراعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان نے شہید ریسکیورز کی بیوہ کو 12لاکھ کا چیک دیا اور کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے مزید 8لاکھ روپے کی مالی معاونت جلد فراہم کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

خواجہ احمد حسان نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) بریگیڈئیر ریٹائرڈ ڈاکٹر ارشد ضیاء کے ہمراہ شہید ریسکیورکے گھر کا دورہ کیا اور شہید ریسکیور کی فیملی کی اخلاقی اور مالی معاونت کی۔

متعلقہ عنوان :