پشاور سے آزادی ٹرین کینٹ ریلوے اسٹیشن سے اپنی اگلی منزل کی جانب روانہ ہو گئی

جمعہ 12 اگست 2016 16:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) پشاور سے آزادی ٹرین کینٹ ریلوے اسٹیشن سے اپنی اگلی منزل کی جانب روانہ ہو گئی ہے امن ،محبت ا ور ا تحا د کا پیغا م د ینے وا لی پاکستان ریلوے کی آز ا دی ٹرین پشا ور سٹیشن سے روا نہ ہو گئی ،ٹرین ملک کے تمام بڑے شہروں کا چکر لگانے کے ایک ماہ بعد وفاقی دارالحکومت پہنچے گی۔

(جاری ہے)

آزادی ٹرین میں چاروں صوبوں کی ثقافت اور شہدا4 کی قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے ،آئی ایس پی آر کی دو سپیشل بوگیاں بھی شامل ہیں۔

جشن یوم آزادی کے حوالے سے پاکستان ریلوے کی خصوصی طور پرتیارکی گئی آزادی ٹرین کو گورنر خیبر پختو نخوا ا قبا ل جھگڑا نے پشا ور سے ر خصت کیا ۔آزادی ٹر ین کو پشا ور سے روا نہ ہو تے ہو ئے د یکھ کر شہر ی بھی خو شی سے الوا دع کر تے ر ہے ۔آزادی ٹرین پشاور سے روا نہ ہو کر روالپنڈی پہنچے گی۔

متعلقہ عنوان :