خیبر ایجنسی میں سیکورٹی فورسز نے کاورائی کرکے چار خودکش بمبار کو گرفتار کرلیا

جمعہ 12 اگست 2016 16:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء)خیبر ایجنسی میں سیکورٹی فورسز نے کاورائی کرکے چار خودکش بمبار کو گرفتار کرلیا ہے ۔ انکے قبضے سے خودکش جیکٹس سے بھی برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

اے پی اے جمرو کے مطابق چار مبینہ خودکش حملہ آوروں کو جمرود کے علاقے سے گرفتار کیا گیاہے جن کے قبضے سے پانچ خودکش جیکٹس اور پندرہ کلو بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزمان نے چودہ اگست کے موقع پر سرکاری عمارتوں سمیت دیگرحساس تنصبات کو نشانہ بنانے کی منصبوبہ بندی کررکھی تھی۔ گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔انتظامیہ کے مطابق دہشت گرد سخت سیکورٹی کے باعث متبادل راستے استعمال کرتے ہیں۔