پشاور ہائی کورٹ کے دو نئے ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
تازہ ترین : 1

پشاور ہائی کورٹ کے دو نئے ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست ۔2016ء)پشاور ہائی کورٹ کے دو نئے ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس محمد ابراہیم خان ہائی کورٹ کے نئے ججزمقرر کیے گئے ہیں۔حلف برداری تقریب پشاورہائی کورٹ میں منعقد ہوئی۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مظہرعالم میاں خیل نے نئے ججز سے حلف لیا۔نئے ججز کی تعیناتی کے بعد ہائی کورٹ ججز کی تعداد سولہ ہوگئی۔
وقت اشاعت : 12/08/2016 - 16:56:37

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں