کاہان میں ایف سی اور حساس ادارے کا آپریشن ،4شدت پسند ہلاک

جمعہ 12 اگست 2016 16:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) کوہلو کے علاقے میں ایف سی اور حساس ادارے کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 4شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایف سی ترجمان کے مطابق جمعہ کو کوہلو کے علاقے کاہان میں فرنٹیرکور بلوچستان اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے کالعدم تنظیم کے شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن شروع کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی ایف سی اور حساس ادارے کے اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں کالعدم تنظیم بی آراے کے 4شدت پسند ہلاک ہوگئے ایف سی نے ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے شدت پسند ٹارگٹ کلنگ ،بم دھماکوں ،سیکورٹی فورسز پر حملوں سمیت دیگر تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

متعلقہ عنوان :