شارجہ: مویلیحاء کی سڑک کے قریب نوزائیدہ بچہ بر آمد
تازہ ترین : 1
شارجہ: مویلیحاء کی سڑک کے قریب نوزائیدہ بچہ بر آمد

شارجہ: مویلیحاء کی سڑک کے قریب نوزائیدہ بچہ بر آمد

شارجہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اگست 2016ء) : پولیس کو شارجہ کے علاقے مویلحاء کی سڑک کے قریب ایک نوزائیدہ بچہ ملاہے ۔ جو کہ بمشکل دو سے تین دن کا معلوم ہوتا ہے ۔ پولیس نے بچے کو ہسپتال منتقل کر دیاہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچے کی حالت تسلی بخش نہیں ۔ خوراک نہ ملنے سے بچہ خاصا کمزور دکھائی دے رہاہے ۔ نوزائیدہ بچے کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیاہے ۔ پولیس حکام بچے کے ممکنہ والدین کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس ضمن میں پولیس حکام نے ہسپتالوں سے بچے کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے.

وقت اشاعت : 12/08/2016 - 16:50:20

اپنی رائے کا اظہار کریں