دشمنوں نے حکمت عملی تبدیل کرلی ہے،اب وہ پولیس کے بعد فوج ،ایف سی و دیگر اداروں پر حملے کررہے ہیں ،سینیٹر رحمن ملک
جمعہ 12 اگست 2016 16:50
(جاری ہے)
رحمن ملک نے کہا کہ میں نے کوئٹہ میں گورنر بلوچستان ،وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی ملاقات کی ہے اور میری خواہش ہے کہ صحافیوں کیلئے ایک ٹرسٹ بنایا جائے تاکہ انکی مدد ہوسکے مجھے معلوم ہے کہ انکی تنخواہیں بہت کم ہیں صحافی اپنی مشکلات بتائیں میں سینٹ میں اس بارے میں انکے لئے آواز اٹھاؤں گا اور بل پیش کروں گا میری تجویز ہے کہ 50لاکھ روپے سے صحافیوں کیلئے ٹرسٹ بنایا جائے جس میں پیپلزپارٹی بھی آپ لوگوں کے ساتھ تعاون کریگی میں اس سلسلے میں صوبائی حکومت ،پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت سے بات کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پرآپ سے تعزیت کیلئے آیا ہوں مجھے صحافیوں کی ُمشکلات کا احساس ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس طر ح ایم پی ایز اور وزراء کو حکومت سیکورٹی فراہم کرتی ہے اسی طرح صحافیوں کو بھی سیکورٹی فراہم کی جائے جو حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کیونکہ صحافی اپنی جان پر کھیل کر عوام کی خدمت کرتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے ۔رحمن ملک نے کہاکہ میں خود بھی جرنلسٹ ہوں مجھے صحافیوں کے مسائل کے بارے میں معلوم ہے میں آپ لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ مشکل کی اس گھڑی میں پیپلزپارٹی صحافیوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمار ا دشمن بہت چالاک ہے اس نے حکمت عملی تبدیل کرلی ہے پہلے اس نے منصوبے کے تحت بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر کو ٹارگٹ کلنگ میں شہید کیا اسکے بعد انہوں نے ہسپتال انکی میت لینے کیلئے آنے والے وکلاء ،صحافیوں پر خود کش حملہ کیا جس میں کئی قیمتی جانیں ضیاع ہوئیں اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے اختلافات بھلاکر ملکر کام کرے ہمارے کسی سے ذاتی اختلافات نہیں ہیں جب تک متحد ہوکر دشمن کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے دشمن ہمیں مارتا رہے گا میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ملکر صحافی برادری ،وکلاء اور سول سوسائٹی کو تحفظ فراہم کریں ۔پریس کلب کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور بی یو جے کے صدر حماد سیاپاد نے رحمن ملک اور پیپلز پارٹی کی صوبائی کمیٹی کے ممبران حاجی علی مدد جتک ،سردار سربلند جوگیزئی اور دیگر کا صحافیوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.