موسم حج کی آمد کے ساتھ آب زم زم کی پیکنگ کی مقدار بڑھا دی گئی
تازہ ترین : 1

موسم حج کی آمد کے ساتھ آب زم زم کی پیکنگ کی مقدار بڑھا دی گئی

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست ۔2016ء)حج کے ایام کے قریب آتے ہی مکہ مکرمہ میں آب زم زم ذخیرہ کرنے والے ادارے نے فی گھنٹہ 2000 پلاسٹک کے گیلن تیار کرنا شروع کردیئے، ہرگلین میں 20 لیٹر آب زم زم پیک کیا جا رہا ہے۔سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ میں آب زم زم ذخیرہ کرنے والے ادارے نے فی گھنٹہ 2000 پلاسٹک کے گیلن تیار کرنا شروع کردیئے ہیں۔

خیال رہے کہ آب زم زم زخیرہ کرنے اور اس کی پیکنگ کا ذمہ دار کارخانہ 10 ہزار مربع میٹر پر بنایا گیا ہے جہاں چوبیس گھنٹے آب زم زم پیک کرنے اور اسے مختلف مقامات تک پہنچانے کا عمل جاری رہتا ہے۔آب زم زم پیکنگ کے ذمہ دار ادارے کے ترجمان امیر بن فیصل عبید نے بتایا کہ حج کے ایام کے قریب آتے ہی حجاج کرام کے لیے آب زم زم کی پیکنگ کاعمل تیز کر دیا گیا ہے۔ تمام حجاج کرام کو آب زم زم ان کی رہائش گاہوں تک پہنچایا جائے گا۔ آب زم زم کی پیکنگ اور اس کی تقسیم کار میں سرگرم ادارے، کمیٹیاں اور رضاکار زم زم کی پکینگ میں مصروف ہیں۔
وقت اشاعت : 12/08/2016 - 16:37:56

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں