ملک شبیر ثاقب کا ایوان وزیراعلی کے اہم ترین آفیسر کے جعلی دستخط سے معاون خصوصی ..
تازہ ترین : 1

ملک شبیر ثاقب کا ایوان وزیراعلی کے اہم ترین آفیسر کے جعلی دستخط سے معاون خصوصی کا نوٹیفکیشن جاری کروانے کا انکشاف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست ۔2016ء)مسلم لیگ (ن) کے رکن ملک شبیر ثاقب کا ایوان وزیراعلی کے اہم ترین آفیسر کے جعلی دستخط سے معاون خصوصی کا نوٹیفکیشن جاری کروانے کا انکشاف ۔ بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کے ملک شبیر ثاقب نے وزیراعلی پنجاب کے اہم ترین آفیسر کا دستخظ شدہ نوٹیفکیشن حاصل کر رکھا ہے جس کے مطابق ملک شبیر ثاقب کو وزیراعلی پنجاب کا معاون خصوصی نامزد کیا گیا۔

حقیقت میں ملک شبیر ثاقب کی جانب سے نوٹیفکیشن حاصل کرنے کے بعد اپنے آبائی شہر میں اس سلسلے میں نہ صرف استقبالیہ ریلی کا انعقاد کیا گیا بلکہ جلسوں کا بھی انعقاد کیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوٹیفکیشن جعلی ہے اور اس زمرے میں وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ملک شبیر ثاقب کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک شبیر ثاقب کی جانب سے اہم شخصیا ت کو مبینہ طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے رشوت دیکر نوٹیفکیشن حاصل کیا ہے۔
وقت اشاعت : 12/08/2016 - 16:33:41

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں