عائشہ رضا نے ینگ لیڈر ایوارڈ شہید پولیو ورکرز اور پولیس اہلکاروں کے نام کر دیا

جمعہ 12 اگست 2016 16:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) پلاننگ ڈویژن کی طرف سے وژن 2025 کی دوسری سالگرہ کے موقع پر مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ینگ لیڈرز کو گزشتہ روز ایوارڈ دیا گیا۔ وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے اپنا ینگ لیڈر ایوارڈ وصول کرتے ہوئے اسے بہادر اور جانفشانی سے اپنے فرائض سر انجام دینے والے شہید پولیس اہلکاروں اور پولیو وکرز کے نام کر دیا ہے جنہوں نے اس مقصد کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ پولیو ورکرز اورپولیس اہلکار صحیح معنوں میں ہمارے ہیرو ہیں۔ جنہوں نے تمام تر نامساعد حالات کے باوجود اپنا مشن جاری رکھا۔ سنیٹر عائشہ رضا فاروق نے وژن 2025 کا نعرہ " I am rising Pakistan" کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اور محنت کریں گے اور بہترین کارکرگی سے جلد ہی پاکستان کو پولیو سے پاک کریں گے۔ اس موقع پر تقریب سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور دیگر شخصیات نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں مایوسی ترک کے " I am rising Pakistan" کا نعرہ بلند کرنا ہو گا اور محنت کرنا ہو گی۔ پاکستان کو دنیا کی 25 بڑی معیشت والے ملکوں میں شامل کرنا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :