ریو اولمپکس میں پاکستان کی تمغہ جیتنے کی امیدیں دم توڑنے لگیں، شاہ حسین شاہ بھی باہر

جمعہ 12 اگست 2016 16:14

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) پاکستانی کھلاڑی شاہ حسین شاہ اولمپکس کے جوڈو ایونٹ میں دوسرے ہی راؤنڈ میں ہمت ہار گئے، 100 کلوگرام مقابلے میں انھیں یوکرینی حریف آرتم بلوشنکو نے ہزیمت سے دوچار کیا۔

(جاری ہے)

ابتدائی مرحلے میں انھیں مخالف کھلاڑی کی عدم شرکت کے باعث بائی ملی تھی، 22سالہ جوڈوکا براعظمی کوٹے پر اولمپک گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کررہے تھے، ان کے والد باکسر حسین شاہ نے 1988میں سیل اولمپکس میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا، وہ اولمپکس مقابلوں میں انفرادی کھیلوں میں تمغہ جیتنے والے آخری پاکستانی کھلاڑی بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :