راس الخیمہ: گاڑیون میں رنگ دار شیشے استعمال کرنے پر 500درہم جرمانہ،30دن گاڑی کی ضبط کی جائے گی

جمعہ 12 اگست 2016 16:05

راس الخیمہ: گاڑیون میں رنگ دار شیشے استعمال کرنے پر 500درہم جرمانہ،30دن ..

راس الخیمہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اگست 2016ء) : راس الخیمہ پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اپنی گاڑیوں پر رنگ دار شیشے لگانے سے گریز کریں ۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ رنگ دار شیشے لگانے والوں کو 500درہم جرمانہ جبکہ 30دن کے لیئے گاڑی بھی ضبط کی جائے گی۔

(جاری ہے)

راس الخیمہ سنٹرل ڈپارٹمنٹ کے ڈائر یکٹر ڈاکٹر محمد سعید ال حمیدی کے مطابق 30فیصد سے زائد گہرے رنگ کے شیشے خطرناک ثانت ہو سکتے ہیں۔ خاص طور پر رات میں ڈرائیو کرنے والے افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ اسلیئے ہم نے کسی بھی طرح کے گہرے رنگ کے شیشوں والی گاڑیوں پر جرمانہ عائد کرنے کا کہا ہے ۔ ڈرائیوروں کو پتہ ہونا چاہیئے کہ گہرے رنگ کے شیشے اکثر حادثات کا باعث بنتے ہیں۔