کاہان میں ایف سی کی کاروائی،فائرنگ کے تبادلے میں4شرپسند ہلاک ہوگئے۔ترجمان ایف سی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 12 اگست 2016 15:52

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اگست2016ء) :بلوچستان میں کوہلو کے علاقے کاہان میں ایف سی نے کاروائی کی ہے،فائرنگ کے تبادلے میں 4شرپسند ہلاک ہوگئے ہیں،ہلاک شرپسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف سی کے مطابق کوہلو کے علاقے کاہان میں ایف سی نے کاروائی کی تو شرپسندوں نے فائرنگ کردی،جس کے تبادلے میں 4شرپسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ شرپسندوں کے بائیوڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ ایف سی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے شرپسندعناصر ٹارگٹ کلنگ اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

متعلقہ عنوان :