عمان: انٹرنیٹ پر غیر قانونی ویزوں کی فروخت کا انکشاف

جمعہ 12 اگست 2016 15:44

عمان: انٹرنیٹ پر غیر قانونی ویزوں کی فروخت کا انکشاف

عمان: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اگست 2016ء) : وزارتِ افرادی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمیں جعلی عمانی ویزوں کی آن لائن فروخت کا انکشاف ہو ا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے ۔ اس وقت عمان میں 7آئن لائن ویزا ایجنسیاں کام کر رہی ہیں ۔ جو کہ عام طور پر فیس بک کا استعمال کر رہے ہیں۔ لیکن ان ایجنسیوں کے نمائیندے بن کر متعدد افراد شہریوں کو لوٹ رہے ہیں. شکار ہونے والوں کو 100عمانی ریال سے لیکر 350عمانی ریال فیس ادا کرنے کا کہا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

حالنکہ وہی کام سرکاری ادراے صرف 30عمانی ریال میں کرتے ہیں۔ اگر لوٹنے والے شہری عمانی رائل پولیس سے رابطہ کرتے ہیں تو ان کو بھی اس جرم میں شامل ہونے کی وجہ سے سزاکا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔اسلیے کوئی بھی ان کے خلاف شکایت نہیں کرتا۔ غیر ملکی شہریوں کو ملازمت کا جھانسا دے کر لوٹنے کے علاوہ جن افراد کو ملازمین کی ضرورت ہوتی ہے ۔اس کو بھی 100عمانی ریال کے عوض ملازم فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی جاتی ہے ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ شہری ایسے افراد سے بچیں اور اگر کسی شکایت کی صورت میں وزارتِ افرادی قوت سے رابطہ کریں۔