Live Updates

سی پیک سے صرف دو ملکوں کانہیں، 3 ارب لوگوں کا مستقبل وابستہ ہے،سنیٹرطلحہ محمود

جمعہ 12 اگست 2016 15:33

سنکیانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء ) پاک چین اقتصادی راہداری کمیٹی کے رکن سنیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ صرف دو ملکوں کے درمیان ہی نہیں بلکہ اس سے 3 ارب لوگوں کا مستقبل وابستہ ہے،معیشت میں انقلاب آئے گا،صنعتی شعبے میں ترقی ہو گی۔ چین توانائی کے بڑے پروجیکٹس میں پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہا ہے ۔

کرامے فورم کے اختتام پرسنیٹر طلحہ محمود نے چائنا ریڈیو انٹرنیشنل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ صرف پاکستان اور چین کے لوگوں کے لئیے ہی فائدہ مند نہیں بلکہ اس سے اس خطے میں رہنے والے 3 ارب لوگ براہ راست فائدہ اٹھائیں گئے۔ اس سے اس علاقے کی معیشت میں انقلاب آئے گا اور بہت سے مسائل کا حل نکلے گا، اور علاقہ پر امن ہو گا ، اور اس سے لوگ خوشحال ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان توانائی کے مسائل سے دوچار ہے اور چین اس حوالے سے بڑے پروجیکٹس میں پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہا ہے جس سے پاکستان کو انرجی مسائل سے نمٹنے میں مدد ملے گی، اورصنعتی شعبے میں ترقی ہو گی۔ سنیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا کہ چین ، پاکستان، ایران اور قزاقستان اس خطے کے بڑے ملک ہیں اور انہیں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے انسانی اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینا چائیے ، ان ملکوں کی عوام کو ایک دوسرے کی زبان سیکھنا چاہیے تا کہ ایک دوسرے کی تہذیب، ثقافت اور تاریخ کو سمجھنے میں آسانی پیدا ہو سکے۔

انہوں نے کہا آنے والے دور میں چین اور پاکستان کے درمیان تجربہ کار ماہرین کا تبادلہ ہونا بہت ضروری ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان، تعاون اور ترقی کے نئے راستے کھلیں گے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات