چین میں جائیداد کی خریدوفروخت سست روی کا شکار

حکومت نے صورتحال بہتر بنانے کیلئے متعدد اقدامات کا فیصلہ کر لیا

جمعہ 12 اگست 2016 15:31

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء ) حکومت جائیداد کی خریدوفروخت میں سست روی دور کرنے کے لئے کئی اقدام کررہی ہے جن میں ٹیکس میں کمی اور پیشگی ادائیگی پر سے رکاوٹیں ختم کرنا ہیں، چین میں جائیداد کی خرید میں جنوری سے جولائی تک سست روی برقرار رہی ،پراپرٹی میں سرمایہ کاری کی شرح 5فیصد رہی جو کہ اسی مدت کے دوران گذشتہ سال 6.1فیصد تھی ،اسی مدت میں رہائشی جائیداد کی خرید میں 4.5 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ فروخت بھی سست روی کا شکار رہی ، جائیداد کی فروخت سے حاصل ہونے والے ریونیو میں پہلے سات ماہ میں 39.8فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ گذشتہ سال اسی مدت کے دوران یہ اضافہ 42.1فیصد چین میں 713.82ملین مربع میٹر کی جائیداد فروخت نہ ہو سکی �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :