چنگ شا، نایاب پرندے پکڑنے پر 7افراد جیل کو جیل بھجوا دیا گیا

عدالت نے ملزمان کو ایک سے بارہ سال کی قید اورجرمانے کی سزا سنائی

جمعہ 12 اگست 2016 15:29

چنگ شا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء ) چین کے صوبے ہونان کی عدالت میں 7افراد کو نایاب پرند ے پکڑنے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا ، ان افراد نے یہ پرندے ڈانگ ٹنگ جھیل سے پکڑے تھے اور وہ انہیں گوشت مارکیٹ میں فروخت کررہے تھے ، عدالت نے ان کے خلاف مقدمہ چلا کر انہیں جیل بھیج دیا ، انہیں ایک سے بارہ سال کی سزادی گئی ہے ، گروہ کا سرغنہ فانگ بتایا جاتا ہے جسے بارہ سال قید اور دس ہزار یوآن کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ دو مجرموں ژا نگ اور ہی کو دس ،دس سال قید اور دس، دس ہزار یوآن جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ دیگر چار افراد کو ایک سے چھ سال تک کی سزائیں دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :