قومی اسمبلی میں حکومت کو ایک بار پھر کورم ٹوٹنے کی وجہ سے خفت اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا

جمعہ 12 اگست 2016 15:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی میں حکومت کو جمعہ کو ایک بار پھر کورم ٹوٹنے کی وجہ سے خفت اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا‘ وقفہ سوالات بھی مکمل نہ ہوسکا‘ آدھ گھنٹے کے وقفے کے بعد بھی کورم پور انہ ہوسکا تو ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے اجلاس پیر کی شام تک ملتوی کردیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس پانچ منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی سپیکر کی زیر صدارت 10:35 پر تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سپیکر نے وقفہ سوالات شروع کرایا۔ ارکان کی تعداد اجلاس کے آغاز میں ہی کم تھی تاہم بیس منٹ کی کارروائی کے بعد 10:56 پر پی ٹی آئی کی مسرت احمد زیب نے کورم کی نشاندہی کردی جس پر سپیکر نے گنتی کرائے بغیر ہی اجلاس کورم پورا ہونے تک ملتوی کرادیا۔ آدھ گھنٹے سے زائد کے تعطل کے بعد 11:36 پر اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو سپیکر نے ارکان کی گنتی کرانے کے احکامات دیئے گنتی کے دوران ارکان کی تعداد پوری نہ نکلی جس پر ڈپٹی سپیکر نے اجلاس پیر کی شام پانچ تک تک ملتوی کردیا۔

متعلقہ عنوان :