اکشے کی فلم ”رستم “ بھارتی سینماؤں میں ریلیز کر دی گئی ‘ عوام کا بے پناہ رش

جمعہ 12 اگست 2016 15:12

اکشے کی فلم ”رستم “ بھارتی سینماؤں میں ریلیز کر دی گئی ‘ عوام کا بے ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست۔2016ء) اکشے کی فلم ”رستم “ بھارتی سینماؤں میں ریلیز کر دی گئی ‘ عوام کا بے پناہ رش فلم دیکھنے کو امڈ آیا۔ بولی وڈ نگری کے تیس مار خان اکشے کمار اب نیول آفیسر کے روپ میں دکھائی دیں گے۔بولی وڈ کے ورسٹائل اداکار اکشے کمار کامیڈی اورایکشن کے بعد اب سنجیدہ کردار کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

فلم رستم کی کہانی ایک ایسے متنازع نیول آفیسرکی زندگی پر مبنی ہے جو ذاتی زندگی کے مسائل سے دو چار ہوکرمجرم بن جاتا ہے۔

رستم اپنی بیوی اوردوست کے درمیان پیدا ہونے والے تعلقات کے باعث دوست کو قتل کردیتا ہے جس کے بعد اسکے خلاف مقدمات کا آغاز ہوجاتا ہے۔اکشے کمار کے ساتھ دیگر کاسٹ میں ایلیانا ڈی کروز،ایشا گپتا اورارجن باجوہ جلوہ گر ہورہے ہیں۔فلم گزشتہ روز جمعہ کو بھارتی سینما گھروں میں ریلیزکی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :