خواتین پر خنجر سے حملوں کے واقعات میں ملوث ملز م کی شناخت کرلی گئی

گرفتار ملزم نے بھی خواتین پر خنجر حملوں کا اعتراف کرلیا

جمعہ 12 اگست 2016 15:09

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) خواتین پر خنجر سے حملوں کے واقعات میں ملوث ملز م کی شناخت کرلی گئی جبکہ گرفتار ملزم نے بھی خواتین پر خنجر حملوں کا اعتراف کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق مورگاہ کے علاقے میں خواتین پر خنجر سے حملہ کرنے والے ملزم کو خاکے کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا جس کے بعد متاثرہ خواتین سے ملزم کی شناخت کرائی گئی اور خواتین نے ملزم کوپہنچان لیا پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے بھی خواتین پر خنجر حملوں کا اعتراف کرلیا ہے پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم سے چار سے پانچ انچ کا تیز دھار آلہ بھی بر آمد کیا گیا ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کہوٹہ کے نواحی قصبے کا رہائشی ہے۔

یاد رہے کہ راولپنڈی کے علاقے مورگاہ میں خنجر سے کئی خواتین کونشانہ بنا کر زخمی جا چکا ہے۔ چند روز قبل خنجروں کے وار سے ایک نرس جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :