گوجرانوالہ ‘شہریوں نے واردات کرتے 2 ڈاکو پکڑ لئے ‘درگت بنا کر پولیس کے حوالے ..
تازہ ترین : 1

گوجرانوالہ ‘شہریوں نے واردات کرتے 2 ڈاکو پکڑ لئے ‘درگت بنا کر پولیس کے حوالے کردیا

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست ۔2016ء)گوجرانوالہ میں شہریوں نے دن دیہاڑے واردات کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکوؤں کو قابو کرنے کے بعد تھپڑوں اور مکوں سے درگت بنا ڈالی۔ بتایا گیا ہے کہ کوٹ شاہاں میں حمید سے دو ڈاکو اسلحہ کی نوک پر موبائل فون اور نقدی چھین رہے تھے اس دوران شہریوں نے دن دیہاڑے واردات میں مصروف ڈاکوؤں کو قابو کرنے کے بعد انکی تھپڑوں، ٹھڈوں اور مکوں سے درگت بنانا شروع کر دی ‘واقعہ کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچنے والی کینٹ پولیس نے ڈاکو کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کیا اور ڈاکوؤں کے قبضہ سے پسٹل اور تین موبائل فون بر آمد کر لئے۔
وقت اشاعت : 12/08/2016 - 15:07:26

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں