قندیل بلوچ قتل کیس ‘ مفتی عبدالقوی کو اعانت کے جرم میں نامزد کر لیا گیا
تازہ ترین : 1
قندیل بلوچ قتل کیس ‘ مفتی عبدالقوی کو اعانت کے جرم میں نامزد کر لیا ..

قندیل بلوچ قتل کیس ‘ مفتی عبدالقوی کو اعانت کے جرم میں نامزد کر لیا گیا

مفتی عبدالقوی کی بے گناہی یا قصور وار ہونے کا فیصلہ تفتیش کے بعد ہو گا ‘پولیس حکام

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست ۔2016ء) قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کو اعانت جرم میں نامزد کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کو مقتولہ کے والد کی درخواست میں نامزد کیا گیا پولیس حکام نے بتایا کہ مفتی عبدالقوی کو قتل کیس میں اعانت جرم میں نامزد کیا گیا ہے ۔ مقتولہ کے والد نے مفتی عبدالقوی سے تفتیش کی درخواست دی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کو نامزد کیا گیا ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی کی بے گناہی یا قصور وار ہونے کا فیصلہ تفتیش کے بعد ہو گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/08/2016 - 15:06:20

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں