جمرود ‘ شاکس میں لیویز اور خاصہ دار فورس کی جانب سے کارروائی ‘ چار خود کش بمبار گرفتار ‘ بارودی مواد بر آمد

جمعہ 12 اگست 2016 15:06

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) جمرود کے علاقے شاکس میں لیویز اور خاصہ دار فورس کی جانب سے کارروائی میں 4 خود کش بمبار گرفتار کر کے بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی میں جمرود کے علاقے میں شاکس میں لیویزاور خاصہ دار فورس کی جانب سے مشترکہ کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں جشن آزادی کے موقع پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کارروائی میں 4 خودکش بمبارگرفتار جب کہ خودکش حملہ آوروں سے 5 خودکش جیکٹس اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔جمرود کی پولیٹیکل انتظامیہ نے کارروائی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خودکش حملہ آوروں نے 14 اگست کو سرکاری تقریبات، ہسپتالوں سمیت دیگر تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررکھی تھی ‘ دہشت گردوں کو جمرود کی سب سے بڑی جیل منتقل کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ضیا اللہ مروت نے کہا کہ دہشت گرد بڑے پیمانے پر تباہی مچانا چاہتے تھے ‘دہشت گردوں سے تفتیش جاری ہے ۔ہم اپنی سیکیورٹی سے غافل نہیں ہیں

متعلقہ عنوان :