ممانعت کے باوجود امریکی شہری کی پاکستان داخلے پر پاکستانی سفارتکاروں کے خلاف تحقیقات شروع
جمعہ 12 اگست 2016 14:59
(جاری ہے)
ایف آئی اے نے ساجدہ الطاف قاضی کو بلیک لسٹ امریکی شہری کو ویزا جاری کرنے پر مقدمے میں نامزد کیا ہے تاہم وہ تبادلے کے بعد ہیوسٹن سے منیلا پہنچ گئیں۔ایف آئی اے نے 2011 میں پاکستان پینل کوڈ آف سیکشن 123 کے تحت میتھیو بریٹ کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا تھا، تاہم رواں سال 22 جون کو امریکی شہری کو ویزا جاری کیا گیا لیکن ان کو 30 جون سے قبل پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں تھی۔
گزشتہ ہفتے 6 اگست کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد کے ایک گیسٹ ہاوٴس سے پابندی کے باوجود پاکستان کے داخلے پر امریکی شہری کو گرفتار کیا۔میتھیو کریگ بیرٹ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو بیان دیا تھا کہ وہ پاکستان میں مستقل قیام کرنے کی غرض سے امریکا سے واپس آیا تھا۔ذرائع کے مطابق تفتیش کاروں نے امریکی شہری کو ویزا جاری کرنے کے معاملے میں کئی ممکنات پر غور کرنا شروع کردیا ہے، جیسے کہ پاکستانی سفارت کاروں نے بلیک لسٹ کو اپ ڈیٹ ہی نہ کیا ہواور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے کے کسی افسر نے رشوت لینے یا بلیک لسٹ کو دیکھے بغیر ہی ویزا جاری کردیا ہو۔تیسری چیز انسانی غلطی بھی ہوسکتی ہے کیونکہ میتھیو بیرٹ نے ایک پاکستانی خاتون بنوشا خان سے شادی کی اور جن میں سے ان کے دو بچے ہیں جس کی وجہ قونصلیٹ کے عہدیداران نے بلیک لسٹ کو دیکھے بغیر 4 سالہ ویزا جاری کرنے کی اجازت دے دی ہو۔ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان سفارتکاروں کی غفلت کے باعث پابندی کے باوجود امریکی شہری کو دوبارہ پاکستان میں داخل کی اجازت دیا گیا ہو۔امریکی شہری کو ویزا جاری کرنے کے مقدمے میں نامزد اس وقت ساجدہ الطاف قاضی اس وقت منیلا میں موجود ہیں دفتر خارجہ نے ان کو جلد اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق ساجدہ الطاف قاضی کی آئندہ ہفتے دارالحکومت اسلام آباد آمد متوقع ہے، ان کو اس کیس کے حوالے سے متعلقہ دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ساجدہ الطاف قاضی سے بلیک لسٹ امریکی شہری کو کیسے پاکستان کا دوبارہ ویزا جاری کرنے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جائیگی، ان کو ویزا جاری کرنے سے قبل ان کا نام بلیک لسٹ میں چیک کیوں نہیں کیا گیا اور کس کی اجازت سے پر ان کو ویزے کا اجراء کیا گیا۔ایف آئی اے نے امریکی شہری کو اسلام ائیرپورٹ سے کلیئر کرنے والے ایف آئی اے ملازمین کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دی ہے ‘امریکی شہری متھیو بریٹ نے دعویٰ کیا کہ سپریم کورٹ نے اس کو 2011 میں دو مقدمے سے بری قرار دیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
6 سال بعد پہلی بارپاکستان میں 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
صدرسے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات ، سالانہ رپورٹ پیش کی
-
پاکستان کا چین کے ساتھ چائے کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے کا فیصلہ
-
آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
-
امید ہے آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام کے خدوخال مئی میں طے پا جائیں گے، وزیرخزانہ
-
وزیراعظم کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ، مختلف امورپر بریفنگ
-
پاکستان سے سمگلنگ کے خاتمے کا پختہ عزم رکھتا ہوں،وزیراعظم شہباز شریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کی بہتری پر مثبت ردعمل دیدیا
-
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،باہمی تعاون اورمختلف امور پر تبادلہ خیال
-
یوسف رضا گیلانی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے9ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کی لانڈھی کراچی میں خود کٴْش دھماکے اور فائرنگ کی مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.