کوک اسٹوڈیوسیزن9 کیلئے میشاشفیع کانیاانداز،پہلی جھلک سامنے آ گئی

جمعہ 12 اگست 2016 14:54

کوک اسٹوڈیوسیزن9 کیلئے میشاشفیع کانیاانداز،پہلی جھلک سامنے آ گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست۔2016ء) مشہورماڈل اورگلوکارہ میشا شفیع بھی 13 اگست سے شروع ہونے والے ہردلعزیز میوزک پروگرام کوک اسٹوڈیو سیزن 9 کا حصہ ہیں۔ چوتھی بار کوک اسٹوڈیو کا حصہ بننے والی میشا سیزن 9 میں ایک منفرد اندازمیں جلوہ گر ہوں گی۔ پہلی جھلک سامنے آ گئی۔

(جاری ہے)

سیزن 9 میں میشا شفیع نے دو گانے گائے ہیں۔ میشا شفیع نے روہت بلال کا تیارکردہ لباس زیب تن کررکھا ہے۔ اسٹائل اورمنفرد فیشن سینس کے باعث الگ ہی پہچان رکھنے والی میشا نے احتشام انصاری کی مدد سے میک اپ اور ہیئراسٹائلنگ کے ساتھ ساتھ خوبصورت جیولری کا انتخاب بھی اپنی ذاتی کلیکشن سے کیا ہے۔