فلم’ ’جاناں“ کے گانوں کا البم ریلیز

جمعہ 12 اگست 2016 14:44

فلم’ ’جاناں“ کے گانوں کا البم ریلیز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست۔2016ء) پاکستانی فلم ’جاناں‘ کے گانوں کا البم ریلیز کردیا گیا۔ فلم عید الاضحی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔فلم ’جاناں‘ کے مصنف عثمان خالد بٹ ہیں۔ ریحام خان، حریم فاروق، منیر حسین اور عمران کاظمی کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی ہدایات اظفر جعفری نے دی ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں ارمینہ رانا خان، بلال اشرف اور علی رحمان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں مشی خان، عجب گل اور نیئر اعجاز شامل ہیں۔

فلم کا ٹائٹل سانگ بھارتی گلوکار ارمان ملک نے گایا ہے جس کی تحریر فاطمہ نجیب کی ہے جبکہ گانے کی کمپوزیشن سالم سولیمہ نے دی ہے۔ ارمان ملک نے پہلی مرتبہ کسی پاکستانی فلم کے لیے گایا ہے۔فلم جاناں کی کہانی خیبر پختونخوا کے پس منظر، رسم رواج اور ثقافت میں پنپنے والی محبت پر مبنی ہے۔

متعلقہ عنوان :