سعودی عرب میں دلہا نئی نویلی دلہن کو ائیر پورٹ پر چھوڑ کر فرار
تازہ ترین : 1
سعودی عرب میں دلہا نئی نویلی دلہن کو ائیر پورٹ پر چھوڑ کر فرار

سعودی عرب میں دلہا نئی نویلی دلہن کو ائیر پورٹ پر چھوڑ کر فرار

ریاض ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست۔2016ء) سعودی عرب میں ایک دلہا اپنی نئی نویلی دلہن کو ائیر پورٹ پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں مقیم ایک مصری شہری کے بھائی نے شادی کے لئے ایک لڑکی کی تصویر بھیجی اور پسند آنے پر مصر شہری نے اس لڑکی سے ٹیلفون پر نکاح کر لیا۔ کچھ دن بعد لڑکی سعودی عرب پہنچی جہاں جدہ ائر پورٹ پر اسکا شوہر دلہا کے لباس میں اسکا انتظار کر رہا تھا مگر جیسے ہی دلہا کی نظر دلہن پر پڑی تو اسے معلوم ہوا کہ یہ تو وہ لڑکی نہیں ہے جسکی تصویر اس نے دیکھی تھی اس نے واپس بھاگنا شروع کر دیا دلہن نے جب اپنے شوہر کو بھاگتے دیکھا تو اس کے پیچھے دوڑ لگا دی ۔

آخری اطلاع موصول ہونے تک دلہن نے طلاق کے لئے درخواست دائر کر دی تھی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/08/2016 - 14:38:18

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں