یوکرائن سے چنے کی برآمد دوگنا ہونے کا امکان
تازہ ترین : 1

یوکرائن سے چنے کی برآمد دوگنا ہونے کا امکان

کیف ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست۔2016ء) یوکرائن سے چنے کی برآمد دوگنا ہونے کا امکان ہے۔ یوکرائن میں رواں سیزن چنے کی ریکارڈ پیداوار5 لاکھ ٹن ہونے کا امکان ہے جس کے پیش نظر اس کی برآمد کودوگنا کئے جانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق رواں سیزن3.17 ٹن چنا فی ہیکٹر پیدا ہوا ہے۔ روس نے یورپ کو چنے کی برآمد میں گذشتہ سیزن میں یوکرائن کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ چنے کی یوکرائن سے یورپی یونین کو برآمد میں گذشتہ مالی سال میں 7 ہزار ٹن کمی ہوئی ۔ روس نے گذشتہ سیزن7 لاکھ 4 ہزار ٹن چنا برآمد کیا جن میں سے 58فیصد ترکی گیا۔
وقت اشاعت : 12/08/2016 - 14:36:08

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں