یوم آزادی کے حوالہ سے آرٹس کونسل کے زیر اہتمام سٹیج ڈرامہ اتوار کو پیش کیا جائے گا

جمعہ 12 اگست 2016 14:32

فیصل آباد۔12 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء) "دھرتی ماں دا قرض " کے عنوان سے یوم آزادی کے حوالہ سے آرٹس کونسل کے زیر اہتمام سٹیج ڈرامہ کل شبنم تھیٹر سمندری روڈ فیصل آباد میں پیش کیا جائے گا جبکہ تقریبات یوم آزادی کے حوالہ سے سٹیج ڈرامہ ڈھول سپاہی بھی گزشتہ روز پیش کیا گیا۔فیصل آباد آرٹس کونسل کے ریذ یڈنٹ ڈائریکٹر طارق جاوید نے بتایا کہ مذکورہ اصلاحی ڈرامے کی مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی ثریا نسیم ہو ں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ یہ ڈرامہ شہباز رشید نے تحریر و ڈائریکٹ کیا ہے جس کی ہدایات شاہد پومی نے دی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سٹیج ڈرامے کے اداکاروں ، فنکاروں ، گلو کاروں میں احمد نواز نیازی، تسلیم عباس ، گاما بی اے ،سرور راہی ، فیصل رامے ، ارشاد کمال،شہباز رشید ، ستار پدا ، مجاہد عباس ، انعم درانی ، ڈاکٹر سمعیہ بخاری ،مسکان شاہ ، صدا چوہدری ، چندا چوہدری وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ڈرامے میں اہلیان فیصل آباد ، فیملیز اور طلباو طالبات کا داخلہ مفت ہو گا۔