یومِ آزادی کے حوالے سے مشا عرہ کل ہوگا

جمعہ 12 اگست 2016 14:32

شیخوپورہ۔12 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء) ڈی سی او شیخوپورہ ارقم طارق کی زیر سرپرستی یومِ آزادی کے حوالے سے ضلع کونسل ہال میں آج بروز سوموار مشا عرہ ہوگا۔ ضلعی حکومت کی جانب سے عوام کے لئے دعوت عام پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی شبیر حسین بٹ نے خصوصی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

مشا عرے میں انور مسعود ، امجد اسلام امجد ، ڈاکٹر خالد اقبال یاسر، قائم نقوی، منیر صابری، گلزار حسین بخاری ، فرحت عباس شاہ ، ڈاکٹر شاہد دلدار خصوصی شرکت کریں گے جبکہ دیگر شعراء میں ڈاکٹر اختر شمار ، سید انور علیمی، نعیم گیلانی ، عزیز بٹالوی، ڈاکٹر گافر شہزاد، ارشد نعیم، عارف شاد، ریاض اکبر، حنیف ساقی ، شبیہ زیدی، شارق نظامی و دیگر شامل ہیں ۔

یوم آزادی کی تقریبات کا سلسلہ 18 اگست تک جاری رہے گا جبکہ پرچم کشائی کی تقریب کل صبح ٌ 8:30 بجے کمپنی باغ میں منعقد کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :