ریو اولمپکس گیمز ٹینس،رافیل نڈال کی پیش قدی جاری مینز ڈبلز کے فائنل میں داخل
تازہ ترین : 1

ریو اولمپکس گیمز ٹینس،رافیل نڈال کی پیش قدی جاری مینز ڈبلز کے فائنل میں داخل

ریو ڈی جنیرو ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست۔2016ء) ہسپانوی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار رافیل نڈال فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ریو اولمپکس گیمز ٹینس ایونٹ کے مینز ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئے۔ نڈال اور مارک لوپز نے مینز ڈبلز کے سیمی فائنل مقابلے میں ڈینیئل نیسٹر اور واسک پوس پیسیل پر مشتمل کینیڈین جوڑی کو شکست دی۔ برازیل میں جاری میگا گیمز کے ٹینس کے مینز ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں رافیل نڈال اور مارک لوپز پر مشتمل ہسپانوی جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ڈینیئل نیسٹر اور واسک پوس پیسیل پر مشتمل کینیڈین جوڑی کو بآسانی سٹریٹ سیٹس میں 2-0 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔

رافیل نڈال اور مارک لوپز پر مشتمل ہسپانوی جوڑی کا فائنل میں رومانیہ کی جوڑی سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 12/08/2016 - 14:30:40

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں