ریو اولمپکس گیمز ویمنز ٹینس، میڈیسن کیز اور انجلی کیوکربر سیمی فائنل میں پہنچ ..
تازہ ترین : 1

ریو اولمپکس گیمز ویمنز ٹینس، میڈیسن کیز اور انجلی کیوکربر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

ریو ڈی جنیرو ۔10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست۔2016ء) امریکا کی میڈیسن کیز اور جرمنی کی انجلی کیو کربر اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے ریو اولمپکس گیمز ٹینس ویمنز سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ روس کی ڈاریا کاسا ٹکینا اور انگلینڈ کی جوہانا کونٹا کوارٹر فائنل راؤنڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں۔ برازیل میں جاری میگا گیمز میں ویمنز سنگلز ٹینس ایونٹ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میچ میں امریکا کی میڈیسن انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روس کی ڈاریا کاسا ٹکینا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-0 سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

ایک اور میچ میں جرمنی کی انجلی کیو کربر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کی جوہانا کونٹا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-0 سے شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 12/08/2016 - 14:30:32

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں