مہمند ایجنسی میں طویل لوڈ شیڈنگ ‘عوام کو سخت مشکلات کا سامنا
جمعہ 12 اگست 2016 14:28
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق علاقے میں طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف میامنڈی میں مظاہرہ بھی کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی رہنماء ملک امیر نواز خان ‘ سماجی کارکن میر افضل مومند اور مولوی عبدالحق نے کہا کہ مہمند ایجنسی میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بائیس گھنٹے تک پہنچ گیا ہے اور علاقے کو صرف آدھے گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے جس سے کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیاہے ۔
انہوں نے کہاکہ متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے مہمند ایجنسی کے عوام سے کہا گیا تھا کہ علاقے کو یومیہ دس گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی تاہم ابھی تک صورتحال جوں کی توں ہے ۔انھوں نے کہا کہ تمام فیڈرز پر یکساں بجلی فراہم کی جائے کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جانا چاہئے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ یہاں کے عوام کی مشکلات میں کمی واقع ہو اور اپنا کاروبار زندگی بہتر طور پر انجام دے سکیں۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.