پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جشن آزادی جوش و جذبے سے منایا جائے گا ‘ عالمزیب

جمعہ 12 اگست 2016 14:27

تیمرگرہ۔12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری و اربن کونسل تیمرگرہ کے ڈسٹرکٹ کونسلر عالم زیب ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ضلعی ہیڈ کواٹر تیمرگرہ میں پاکستان پیپلز پارٹی ، پی وائی او ، پی ایس ایف کے زیر اہتمام 14اگست رات آٹھ بجے یوم جشن آزادی نہایت جوش و جذبے و شایان شان طریقے سے منایا جائیگا، تقریب فوڈ گودام گورگوری چوک تیمرگرہ میں منعقد ہو گی جس میں تقاریر ، ملی نغمے ، نعت ، مشاعرہ اور آتش بازی کے مقابلے ہوں گے ، تقریب کو چار چاند لگانے کیلئے ضلع لوئر دیر کے تمام لوگوں اور نوجوانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔